بہاولپور پولیس‘ زیرحراست ملزم کی ہلاکت‘آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی 

لاہور(نمائند ہ خصوصی)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بہاولپور کے تھانہ کینٹ میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور نے متعلقہ ایس ایچ اور اور تفتیشی افسر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...