میرج ہال  میں ناکارہ جھولا گرنے سے یتیم بچہ جاں بحق، مالک گرفتار

May 15, 2022

 رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر)میرج ہال کے لان میں ناکارہ جھولا گرنے سے یتیم  بچہ جاں بحق ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب غزالی ٹائون کا رہائشی 13سالہ شہباز اپنے ساتھی بچوں کے ہمراہ نزدیکی مقامی شادی ہال کے لان میں لگے ہوئے جھولے پر جھولے لے رہا تھا کہ اچانک ناکارہ جھولہ زمین بوس ہو گیا جس کی زد میں آکر 13سالہ شہباز شدید زخمی ہو گیا جسے میرج ہال میں جاری فنکشن میں شریک افراد نے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم شہباز راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میرج ہال مالک کو حراست میں لے لیا تاہم ذرائع نے بتایا کہ 13سالہ شہباز یتیم تھا جس کے ورثاء پر میرج ہال مالک اورپولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کے لئے دبائو ڈالاگیا اور13سالہ شہباز کی نعش 12گھنٹے سے زائد پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں پڑی رہی بعد ازاں دبائو برداشت نہ کرنے والے ورثاء نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں