ملزمان نے دو لڑکیاں اغواء کرلیں،اوباش کی 6سالہ طالبعلم سے زیادتی

گگو منڈی،میلسی(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) ملزمان نے دو لڑکیاں اغواء کرلیں،اوباش کی 6سالہ طالبعلم سے زیادتی ،مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر291۔ای بی کا رہائشی زمیندار یٰسین اور اس کی بیوی علیٰ الصبح مویشیوں کے لیے چارہ لینے کے لیے چلے گئے جب دوپہر کو واپس آئے تو اس کی 20سالہ بیٹی (ا ۔ی)گھر سے غائب تھی سامان کی پڑتال کرنے پر 50ہزار روپے نقدی اور تین تولہ طلائی زیورات بھی مسروق پائے گئے لڑکی کی تلاش کرنے پر مسمیان محمد امین اور محمد شفیق انہیں بتایا کہ صبح ساڑھے آ ٹھ بجے کے قریب ملزمان محمد مجاہد سکنہ سرگودھا اور محمد فاروق سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خاتون سمیت چار نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسماۃ (ا۔ ی) کو زبر دستی اغوا کر کے لے گئے۔میلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق 5مرلہ سکیم وہاڑی کے رہائشی  پرویز نے چک نمبر 90ڈبلیو بی کے زمیندار محمد رزاق آرائیں کی بیٹی جو بی ایس سی کی طالبہ ہے (ت) کا رشتہ اپنے بیٹے مزمل کیلئے مانگا انکار پر برا منایا اور گزشتہ روز (ت) ملتان جانے کیلئے بھائی کے ہمراہ اڈہ 88 پر بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اس دوران پرویز اور اس کا بیٹا مزمل حسین آ ئے اور(ت) کو اغواء کر کے لے گئے گڑھا موڑ پولیس مقدمہ درج کرکے مغوی طالبہ کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی ۔ جبکہ چک نمبر 125 ڈبلیو بی کے محمد زاہد کا بیٹا ''ح''چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہا تھا کہ اوباش نوجوان عامر اسے ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے لے گیا اور ساتھ مکئی کی فصل میں کمسن کو زبردستی زیادتی  کا نشانہ بنادیا تلاش میں والدین موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہو گیاجبکہ کمسن بے ہوش تھا جسے ہسپتال لایا گیا مترو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن