فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کی کتابCoversation with my fatherکی تقریب رونمائی منعقد ہوئی،تقریب میں نظامت کے فرائض سمیرا خلیل نے ادا کیے، منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں میرا اور میرے باپ کا ایک روپ ہے۔جو دنیا سے پوشیدہ تھا،فیض کی خوشیاں تلخیاں، خوبیاں اس کتاب کے اندر درج ہے،باپ اور بیٹی کا رشتہ کتنا آئیڈیل ہوتا ہے،وہ کتاب میں زیر بحث ہے،منیزہ ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ زندگی ایک سفر مسلسل ہے جو کسی کاچھوٹااور کسی کا لمبا ہوتا ہے،فیض صاحب کی جدائی میں مجھے گفتگو بذریعہ خطوط ایک باپ اور بیٹی کے درمیان ہوئی یہ کتاب اس کا احاطہ کیے ہوئے۔ منیزہ ہاشمی کے عالمی سفر نامے ، خواتین کے حقوق اور کیرئیر کے دوران مختلف واقعات بھی قلم بند ہیں۔آخر میں انہوں نے کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کرانے پر پنجاب آرٹس کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ناہید منظور کا کہنا تھا کہ فیض احمد فیض ایک ترقی پسند شاعرتھے، انہوں نے ہمیشہ امن اور انسانیت کی بات کی۔

ای پیپر دی نیشن