کوہلو(نامہ گار)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان کے تعاون سے یوتھ پالیسی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تقریری مقابلے ’’انسان اور زندگی۔بحیثیت پاکستانی ہماری ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر ہوئے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حفیظ اللہ مری،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول عبدالغنی بغلانی،وائس پرنسپل ضیاء الحق زرکون سمیت اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتی محمد یونس نے دین اور انسانی زندگی کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان مگسی نے کہا کہ دینی تعلیمات سے ہی زندگی گزارنے کے بہتر اصول اور طورطریقوں پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔یوتھ سیمینارز کے علاوہ انٹرا سکول کھیلوں اور مطالعاتی تقاریب کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔