بلدیاتی الیکشن ،جھل مگسی اور گندواہ میں سیاسی گہما گہمی

May 15, 2022

جھل مگسی (نامہ نگار)الیکشن قریب آنے کے ساتھ ساتھ   امیدواروں کے بلامقابلہ اور مقابلہ کی صورت حال واضح ہوتی جا رہی ہے الیکشن کمشن کے مطابق ضلع میں تحصیل وار ووٹرز جھل مگسی تحصیل میں 42125 میر پور سب تحصیل میں 4770 اور گنداواہ تحصیل میں 25072 کل 71967 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور جبکہ ضلع کی کل آبادی 1 لاکھ 48 ہزار نو سو ہے۔ ضلع میں دو میونسپل کمیٹی گنداواہ اور جھل مگسی سمیت چودہ یونین کونسلز ہیں جن میں بلدیاتی الیکشن کے معرکہ میں مگسی  پینل بی اے پی کی قیادت کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے سبب سب سے آگے ہے تاہم جے یو آئی  ودیگر جماعتیں بھی میدان میں ہیں اور یہ ایک خوشآئندہ امر ہے کہ اس مرتبہ مگسی پینل کی نوجوان قیادت بھی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ تحصیل گنداواہ میں بی اے پی کے ضلعی صدر وتحصیلی  بھی عوامی اتحاد میں مصروف ہیں سب سے زیادہ دلچسپ صورت حال ایم سی گنداواہ کی ہے جہاں ایک ہی پینل کے امیدوار آنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں جس میں سات وارڈ اور 7782 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جو 29 مئی کو میونسپل کمیٹی کی مقامی حکومت کے لئے اپنے کونسلرز کے انتخاب کا فیصلہ کریں گے جو آگے چل کر ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائیں گے اور اپنے علاقہ وارڈ عوام کی تعمیر وترقی کے لئے کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں