خضدار(نامہ نگار) مذہبی رہنماؤں علامہ مبشر توحیدی علامہ مصباح الدین دیوبندی علامہ فہد نقشبندی نے کہا کہ پاک آرمی کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں آج اگر یہ ملک صحیح سلامت ہے تو اس میں پاک آرمی کے جوانوں کی قربانیوں اور جانوں کے نذرانے شامل ہیں۔ سیاستدان یا ان کی ورکرز کی جانب سے سیاسی مقاصد کی خاطر پاک فوج پر مباحثہ کرنا۔ ٹاک شوز انٹرویوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تبصرہ کرنا اور اپنی ناقص رائے کا اظہار کرکے پاک فوج کو زیر بحث لانا یہ ملک کی کوئی خدمت نہیں بلکہ اس سے یہی سیاستدان اور ان کے ورکرز دشمن کی خوشنودی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی اور اس کی قیادت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ دشمن کے آگے دیوار بن کر ملک کی حفاظت کی اور آج تک یہ فریضہ نبھارہی ہے۔
پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں:مذہبی رہنما
May 15, 2022