خضدار(نامہ نگار) خضدار گزگی وارڈ نمبر 21سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی امیدوار ندا مینگل نے کہا کہ وہ خضدار میں پہلی خاتون ہیں جو کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا مقابلہ کررہی ہیں وہ ہارجیت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ جذبے کے تحت عوامی خدمت کی سوچ کے تحت الیکشن کا حصہ بن کر عوام کی رہنمائی کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں عوام نے سب کو آزمایا ہے ہمیشہ بلدیاتی نمائندوں نے عوام کو دھوکہ دینے اور عوام کے ساتھ غلط بیانی کے لئے علاہ کچھ تعاون نہیں کیا ۔
عوام دھوکے میں نہ آئیں ،دیانتدار اور مخلص قیادت منتخب کریں : ندا مینگل
May 15, 2022