ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے زیر اہتمام تعلیمی معیار میں بہتری لانے اور طلبہ وطالبات میں کمپیٹیشن کے رحجان کو بڑھانے کے لئے سکول کی سطح پر مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گئے ڈسڑکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں مضمون نویسی کے مقابلے میں جیتنے والے طلبہ وطالبات اور ان کے سکول کے سربراہان میں شیلڈ اور کیش انعامات دینے کے لیے تقریب کی گئی ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فیمیل خانزادی بلوچ،محمد صادق عمرانی،قمر دین بگٹی ،علی احمد ماندائی سمیت دیگر مقررین خطاب کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی، ای او حفیظ اللہ کھوسہ،میر عبدالروف لہڑی،ڈی او ای محمد مدثر،ڈی ڈی ای اوز حاجی فیض محمد سرپرہ،بختیاراحمد مری،عبدالغفار ڈومکی،یونیسف کیکوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی،بابو جاوید احمد مینگل،ہیڈ ماسٹرز عبدالکریم ڈومکی،محمد علی پیچوہا،مولانا رستم علی نورانی،مولانا نواب دین ڈومکی سمیت دیگراساتذہ کرام سکول کے طلبہ اورطالبات بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ تعلیم کے لحاظ سے سروے رپورٹ میں جو نصیرآباد کا تناسب پیش کیا گیا تھا اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی :طلبہ وطالبات میں مضمون نویسی کے مقابلے
May 15, 2022