خضدار(نامہ نگار)مقامی شہریوں گل حسن جام مشتاق عمرانی نذیر درانی نے کہا کہ بلوچستان کا ہر طبقہ فکر پاک آرمی کے ساتھ ہے اور ان کے جوانوں کی جرأت اور جانفشانی پر فخر کرتا ہے پاک آرمی کے خلاف سازشوں کو قوم اپنے جذبہ اور پاک آرمی سے محبت کی صورت میں ناکام بنائے گی۔ پاک آرمی پاکستان کی پہچان اور یہاں کے عوام کے فخر ہے پاک فوج نے دشمن کے خلاف کئی معرکے طے کرلی ہے آج بھی شب و روز وہ سرحدوں پر بیٹھ کر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کررہے ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔