شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) باہو مان میں مبینہ مذہبی نعرہ لگانے پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان زین علی کی قبرکشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ رانا سہیل احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر میاں جمیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اظہر امین کے ہمراہ قبرستان پہنچ گئے جہاں مقتول کے نمونے حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سپردخاک کردیا گیا جس کی میڈیکل رپورٹ آج جاری ہونے کا امکا ن ہے اس موقع پر مرکزی نائب امیر پیر ظہیر الحسن بخاری ودیگر عہدیدران بھی موجودتھے۔ اسسٹنٹ کمشنرمیاں جمیل نے بتایا کہ مقتول کی قبر کشائی اور از سر نومیڈیکل رپورٹ کیلئے تحریک لبیک کی قیادت کی درخواست پر کی گئی ہے۔
شیخوپورہ : مبینہ مذہبی نعرہ لگانے پر فائرنگ سے قتل ہونیوالے نوجوان کی قبرکشائی‘ نمونے حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سپردخاک
May 15, 2022