بیجنگ (کامرس ڈیسک)چینی میڈ یا نے ایک تبصرہ میں کہا ہے کہ14 مئی 2017کو ، پہلا دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اعداد و شمار کے مطا بق " دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی ترقی کا سفر جا ری ہے ، جبکہمارچ 2022 تک، چین نے 149 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔2021میں ، چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی حجم 1,711 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا، جو آٹھ سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح ہے اور دو ہزار بیس کے مقابلے میں 23.6 فیصد زیادہ ہے۔2021 میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ 57 ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 19.32 بلین امریکی ڈالر رہی ، جودو ہزار بیس کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔2021 کے آخر تک، چینی کاروباری اداروں کے ذریعے بنائے گئے بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز نے میزبان ملک کو مجموعی طور پر 6.6 بلین امریکی ڈالر ٹیکس اور فیس کی مد میں ادا کیں، جس سے 392,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔