راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیو ٹائون کے علاقے میں بیوی کی ناراضگی پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنی بزرگ ساس کو قتل کردیا اور فرار ہوگیاپولیس کوپرویز احمد نے بتایا کہ میری ہمشیرہ نادیہ جس کی قاسم جمیل سے شادی ہوئی تھی وہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر گھر آگئی آج دن سوا بارہ بجے ہم گھر میں موجود تھے کہ سوہان اسلام آباد سے میرا بہنوئی قاسم جمیل ہمارے گھر ڈپتی فیروز لین میں آیا اورآتے ہی فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آنے سے مدعی کی70 سالہ والدہ خورشید بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے لی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔