لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے 4 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی سوئمنگ ٹیم منتخب کرلی گئی۔دو خواتین اور دو مرد تیراک قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔برطانیہ کے شہربرمنگھم میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں تیراک جہاں آرائ، بسمہ خان، حسیب طارق اورذیشان اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔احمد علی خان اورفرزانہ صابرٹیم آفیشلز ہوں گے۔ پاکستان کا 101 ارکان پر مشتمل دستہ کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طورپر14 کھیلوں میں شرکت کریگا۔
کامن ویلتھ گیمز کیلئے 4 رکنی قومی سوئمنگ ٹیم منتخب
May 15, 2022