قومی کر کٹرز کا کنڈا یشننگ کیمپ آج سے  شروع


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کیلئے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب کرلیا ہے، کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے، اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، جس کیلئے پاکستان کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔عابد علی کو بھی کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ، دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد پہلی بار کیمپ میں بلایا گیا ہے ،وہ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے۔کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:پہلا گروپ (15-25 مئی):عبداللہ شفیق ، عاکف جاوید ، ارشد اقبال ، ارشد اللہ ، آصف آفریدی ، آصف علی ، بابر اعظم ، فیصل اکرم ، فخر زمان ، حیدر علی ، افتخار احمد ، امام الحق ، کامران غلام‘ خرم شہزاد ، خوشدل شاہ ، میر حمزہ، محمد حارث ، محمد حسنین، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، شاداب خان ، شاہنواز دھانی، عثمان قادر ، یاسر شاہ ، زاہد محمود ۔دوسرا گروپ (26 مئی تا 10 جون):عابد علی ، ابرار احمد ‘ عالیان محمود ، عبدالواحد بنگلزئی ، علی اسفند ، علی عثمان ، آرش علی خان ، اعظم خان، فہیم اشرف ، فواد عالم، حسیب اللہ ، عماد وسیم ، عرفان اللہ شاہ، معاذ خان ، مہران ممتاز ، محمد عباس آفریدی، محمد علی ، محمد حریرہ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا ، محمد طحہٰ ، محمد ذیشان، نعمان علی ، عمیر بن یوسف ‘ قاسم اکرم ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ، ثمین گل ، سرفراز احمد ، سید ذیشان ضمیر ، عثمان صلاح الدین ، زمان خان۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...