لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چین نے کرونا وائرس کی وجہ سے 2023 ء کے ایشین فٹبال کپ کی میزبانی سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، فٹ بال حکام نے کہا کہ ملک وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے بعد سے وائرس کیخلاف مقابلہ کررہا ہے۔24 ٹیموں کا مقابلہ اگلے سال جون اور جولائی میں چین کے 10 شہروں میں کھیلا جانا تھا۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے کہا کہ اسے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔اے ایف سی کروناکی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کو تسلیم کرتا ہے، جس کی وجہ سے (چین) اپنے میزبانی کے حقوق سے دستبردار ہوا۔اے ایف سی نے کسی نئے میزبان کا نام نہیں لیا، صرف اتنا کہا کہ مزید اقدامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔چین وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس میں تیزی سے لاک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر جانچ شامل ہے۔
کرونا ‘چین ایشین فٹبال کپ کی میزبانی سے دستبردار
May 15, 2022