صوبائی حکومتیں بزرگ پنشنروں کے ساتھ زیادتی بند کریں

مکرمی! وزیراعظم پاکستان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے تمام پنشنروں کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ انتہائی افسوس ناک اور دکھ کی بات ہے کہ ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی صوبائی حکومت نے اپنے محکموں اداروں اور خودمختار کارپوریشنز کے پنشنرز کیلئے اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ جس سے تمام صوبوں کے پنشنرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نہ جانے کیوں ہماری صوبائی حکومتیں اپنے بوڑھے بزرگ پنشنروں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کر رہی ہیں۔ پاکستان بھر کے پنشنروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس زیادتی اور ناانصافی کا فوراً نوٹس لیںاور تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو حکم دیں کہ وہ اپنے اپنے صوبے کے تمام پنشنروں کو پنشن میں 10 فیصد کا فوراً اضافہ دیں تاکہ بزرگ پنشنروں کے مالی مسائل کسی حد تک کم ہو سکیں۔ (چودھری ریاض مسعود سیکرٹری جنرل پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ہیڈ آفس لاہور )

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...