فاقی سیکرٹری پاور ڈویزن راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے جاری ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ تمام ملازمین اپنے اپنے دفاتر کے 300 صارفین کو اپنی خدمات 24 گھنٹے فراھم کرنے کے ذمہ دار ھونگے. وہ ان 300 سو صارفین کے موبائل نمبر اکٹھے کریں گے اور واٹس ایپ گروپ بنا کر ان صارفین کیلئے سہولت کار کے فرائض انجام دیں گے. یہ کیسا فیصلہ ھے ؟کہ ھمارے افسران بھی یہ بات سن کر گم سم ھو گئے ۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اس شاھی فرمان پر من وعن عمل درآمد کیلئے فوری کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ھے. دفاتر میں ملازمین اور انکے ذمہ آنے والے صارفین کی لسٹیں افسران بالا کے دفاتر میں برائے مذید کاروائی ارسال کر دی گئی ھیں. ملازمین کا اس پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور ورکروں کہنا ھے کہ راج پاور ڈویڑن کے مہاراج کو بتایا جائے کہ محکمہ ایک نظم و ضبط کے تحت چلتا ھے اور گرمیوں کے آغاز میں اسطرح کے تجربات سے برقی نظام میں خلل کا اندیشہ ھے اور لائن سٹاف جو کے پہلے ھی اس گلے سڑے بجلی کے نظام کو اپنی مہارت اور جان کی قربانیاں دیکر چلا رھے ھیں ان پر ایسے تجربات کے مہلک نتائج برآمد ھو سکتے ھیں. اس سلسلے میں پی آئی ٹی سی میں پہلے ہی ایسا نظام چل رھا ھے لہذا فیلڈ سٹاف پر تجربات کرنے کے بجائے انکی کارکردگی بہتر بنائی جائے اور اسکو مذید وسعت دی جائے تاکہ صارفین بھی خوش اور ملازمین بھی غیر ضروری دباؤ سے بچے رھیں گے۔( راجہ کامران سلیم اور ورکرز واپڈا راولپنڈی)
و وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن کا انوکھا فیصلہ
May 15, 2022