فارسی کی ترقی کا مطلب اردو زبان کی ترقی ہے، ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) یوم تحفظ فارسی زبان و ادب کے موقع پر اور حکیم فردوسی کے اعزاز میںخانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی نے کہا فارسی زبان ان تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ ورثہ ہے جن کے لوگ سینکڑوں سالوں سے فارسی زبان سے وابستہ ہیں میں سمجھتا ہوں کہ فارسی صرف ایرانیوں کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ان ممالک کی بھی زبان ہے جو فارسی بولتے اوران کی سرکاری زبان فارسی ہے ہمیں اس عظیم ورثے کی حفاظت اورترقی کے لئے مل کراقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارسی، عظیم مفکر علامہ اقبال لاہوری کی زبان ہے۔ اردو زبان میں بہت سے الفاظ کی جڑ اور ماخذ فارسی ہے اور کہا جاتا ہے کہ تقریبا 70% اردو کا الفاظ فارسی سے لیے ہوئے ہیں، مہمان خصوصی ڈاکٹرسرفراز ظفرنے  فارسی زبان کی ترقی و ترویج کیلئے خانہ فرہنگ کے کردارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان اردو زبان کی ماں ہے جس کے بغیرہماری قومی زبان اردو نامکمل ہے

ای پیپر دی نیشن