روم(این این آئی)بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کی الیکسا گاراچی میتھیسن اور ان کی سلووینین جوڑی دار اینڈریجا کلیپیک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ثانیہ مرزا کی فتح کا سکور 4-6 ،6-4 اور 8-10تھا۔ثانیہ مرزا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی میکسیکن جوڑی دار جیولیانا ماریون اولموس پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔