کراچی (سٹی نیوز) میٹرو پولس گورنمنٹ بوائز اسکول سیکنڈری اسکول جامع کلاتھ کے سینئر اُستاد، ماہر تعلیم محمد عارف کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہیڈ ماسٹر شمیم خان زئی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایپکا کے جنرل سیکریٹری عمران غلام حسین، آفاق احمد صدیقی، محمد سلیم، بدر النسائ، سید شرافت حسین نے خطاب کیا جبکہ نجیب میمن، محمد اشرف، محمد رفیق میمن، سلیم الدین، ناہید اختر سمیت اساتذہ و اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عارف نے کہا کہ اسلام نے علم اور معلم کو بہت اہمیت دی ہے تاکہ معاشرے سے جہالت اور بدامنی کا خاتمہ ہو۔ عمران غلام حسین نے کہا کہ محمد عارف ایک بہتر اُستاد ہی نہیں بلکہ فرض شناس انسان بھی ہیں جنہوں نے بحیثیت استاد طلبہ میں احساس ذمہ داری پیدا کیا۔ سید شرافت حسین نے کہا کہ عارف نے تعلیم کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدرالنساء نے کہا کہ ملنساری اور خیر خواہی عارف کا خاص وصف ہے جنہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اسکا عملی مظاہرہ کیا۔ محمد سلیم نے کہا کہ عارف کی تعلیمی خدمات اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
الوداعی تقریب
میٹروپولس اسکول کے سینئر استاد محمد عارف کے اعزاز میں الوداعی تقریب
May 15, 2022