کراچی (نیوز رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو ہیٹ ویسے سے بچانے کے لئے ہیٹ ویو اسٹروک ریلیف کیمپس (ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے فرسٹ ریسپانس سینٹرز) قائم کر دئے گیے ہیں۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لیے ترجیحی اقدامات کریں۔ ریلیف کیمپس اور پانی کی سبیلیں قائم کریں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت ہے کہ شہر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلیف کیمپ کئے جائیں کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کیمپس میں پینے کا ٹھنڈا پانی، او آر ایس اور طبی مدد کا عملہ یقینی بنایا جائے۔ طبی مدد کی فراہمی کے تمام انتظامات کئے جائیں انھوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو کیمپس کا دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کرنے بھی ہدایت کی۔۔ مختلف ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو اپنے اپنے ضلع میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینتڑقائم کرنے سے متعلق رپورٹس پیش کر دی ہیں ڈپٹی کمشنرملیر عرفان سلام، ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی اور ڈپٹی کمشنر غربی زین العابدین نے مختلف کیمپس کا دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام کے مطابق ضلع ملیر میں 10 ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں جن مین قائد آباد چوک اسٹیل ٹاون، سائٹ ٹاون سپر ہائی واے ابراہیم حیدری شامل ہیں رپورٹ کے مطابق ٹھنڈا پانی، طبی امداد کا سامان اور طبی عملہ مہیا کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبد الستا عیسانی کے مطابق ضلع جنوبی میں 30 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق لیاری میں چار، آرام باغ سب ڈویثر ن میں پانچ،صدر سب ڈویثرن میں پانچ، گارڈن میں دو،اور سول لائن میں تین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں سرکاری اسپتالوں کے تعاون سے بارہ جبکہ مختلف علاقوں میں غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے 18 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں لیاری جنرل اسپتال، ڈی ایم سی پیرانی پیر میٹرنٹی ہوم ھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شرقی ٓاصف صدیقی کے مطابق ضلع شرقی میں دس سینٹر ز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر غربی زین العابدین انصاری کے مطابق ضلع غربی میں 14 سینٹرز قایم کئے ہیں جن میں چھ ہیٹ اسڑوک سینٹر، چار ہیٹ اسٹیبالئزیشن سینٹر اور چار پرائیویٹ اند ریلیف سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق ضلع میں گیارہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ طبی امداد کے لئے گیارہ اسپتالوں میں دو دو بیڈز کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
کراچی کے تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے ریلیف کیمپس قائم
May 15, 2022