وزیراعظم کی شیخ محمدبن زیدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کانیاصدرمنتخب ہونے پرمبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے نئے منتخب صدرشیخ محمدبن زیدالنہیان کو مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی شراکت داری کومزیدمستحکم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن