بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں:رانا ثنا اللہ

May 15, 2022 | 18:19

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے  کہ بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا  شیخ رشید اور عمران خان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر ‘ماموں’ بنانا چاہتے ہیں، بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بولےعمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے پاکستان اور عوام کو لوٹ کر اپنی دولت ڈبل کرلی، جب کہ چپڑاسی نے باس کو مال “ڈبل” کرتے دیکھا ہے اسی لئے ڈبل ڈبل بیان سے جاری ہے۔

مزیدخبریں