پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عنقریب بڑھ سکتی ہیں:مفتاح اسمعیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فی الحال نہیں بڑھائیں لیکن ہمیں عنقریب اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بدلنے کی وجہ سے  پاکستان میں بھی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے ۔عالمی منڈی کی حالات ملکی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔واضح رہے  اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اس وقت حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،کہا  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کریں گے، ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن