پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ، گوجرانوالہ ،شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں ریلیاں 

May 15, 2023

لاہور‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگاران + نمائندگان خصوصی + نیوز ایجنسیاں) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گزشتہ روز لاہور‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں، جن میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شرکاءنے ملک بھر میں عسکری و سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ شرکاءنے کہا کہ پاک افواج ہماری جان ہے، ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ او چ شریف میں ریلی کی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید علی حسن گیلانی نے کی۔ فیصل آباد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل چوک میں ریلی نکالی گئی‘ شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ گوجرانوالہ میں افواج پاکستان کے حق میں استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد ہوا جس کی، ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مختلف سکولوں کے طلبہ نے گیریژن گیٹ پر فوجی جوانوں پر پھول نچھاور کئے۔ کراچی میں پریس کلب کے باہر پاک فوج کے حق میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاءنے کہا کہ پاک فوج کے شہداءکے مجسمہ کے ساتھ جو کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ کوہاٹ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علی ٹاو¿ن سے کینٹ تک ریلی نکالی گئی۔ لاہور‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ورکرز نے آرمی و قومی تنصیبات پر حملے، سیاسی دہشتگردی کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکلر روڈ پر ایک بھرپور مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین مختلف کتبوں کے ساتھ ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر فوج مخالف مہم ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ فوج ہے توملک ہے، ملک ہے توہم ہیں۔ ملک وقوم کی شان افواج پاکستان۔ پاک فوج زندہ باد و دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان اور دیگر نے کہاکہ مادر وطن و محافظین وطن کی محبت ایمان ہے، ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جسارت انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ لاہور جناح ہا¶س میں سول سوسائٹی کی طرف سے شمعیں روشن کی گئیں اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اوکاڑہ کے مختلف مقامات سے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ شہرکی فضاءپاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، سرگودھا میں پاک فوج اور اس کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے یونیورسٹی روڈ سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت قومی امن کمیٹی برائے بین المذامب آہنگی اور سول سوسائٹیز نے کی اور اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ بھکھی میں افواج پاکستان اور پولیس جوانوں سے یکجہتی اور محبت کے اظہار کے لیے نیشنل پریس کلب بھکھی اور اہل علاقہ کی جانب سے پاک فوج و پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ باجوڑ میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیار نے ریلی کی قیادت کی۔

مزیدخبریں