جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے 76 گرفتار ، تصاویر جاری ،17 مقدمات 

May 15, 2023


لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی + این این آئی) جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ وہاں توڑ پھوڑ میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ کور کمانڈر ہا¶س پر حملہ میں ملوث 340 افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے خلاف ملک گیر کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ محمود الرشید‘ سینیٹر سیف اﷲ نیازی ‘ فیاض چوہان کے بہنوئی سمیت مزید متعدد رہنما اور کارکن گرفتار اور درجنوں نئے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ شناخت کئے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی‘ 3 کا اسلام آباد‘ ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کر لیا گا جبکہ 17 مقدمات درج کیے گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے بتایا ملزمان کی تصاویر میڈیا کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ پنڈی سے مجموعی طور پر 264 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی پی او نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پولیس کے تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں۔ پ±رتشدد مظاہرین نے پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے۔ پنجاب پولیس نے سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث 32 سو 89 افراد کواب تک گرفتار کےا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی پ±رتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ پولیس پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیاں توڑ پھوڑ، نذر آتش کا نشانہ بنیں، کور کمانڈر ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 340شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور پولےس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور حماد اظہر کے سیکرٹری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں وکارکنوں کی گرفتارےوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاو¿ن پولےس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ عمران خان کی سکیورٹی ٹیم کے رکن احمد نیازی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کے وقت احمد نیازی گھر پر نہیں تھے۔ فیصل آباد میں گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے جن میں بعض سول کپڑوں میں ملبوس تھے، جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم و امیدوار ایم پی اے پی پی 112شہباز امیر علی اعوان کے گھر اور ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ تاہم پولیس انہیں گرفتارکرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے۔ رینجرز کراچی کی چوکی کو جلانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں 23 کروڑ کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں جلا¶ گھیرا¶ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی کو پیش کر دی گئی۔ گوجرانوالہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پر تشدد مظاہروں میں ملثو مزید 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 
جی ایچ کیو/ گرفتاریاں
 

مزیدخبریں