لاہور (خبر نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کا گھیراو¿ کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ نہایت قابل مذمت ہے۔ یہ فیصلہ عدلیہ کی توقیر کے خلاف ہے اور انصاف مہیا کرنے والے ادارے کے خلاف ایسے اقدامات ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن اس امر کا اظہار کرتی ہے کہ ایسے اقدامات کے خلاف لاہور بار پوری طرح سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کے خلاف ایسی کوئی حرکت کی گئی یا اس پر کوئی آنچ آئی تو لاہور بار پوری قوت سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی اور ایسے اقدامات کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔
صدر لاہور بار