لاہور (نامہ نگار) کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 25خفیہ آپریشن کئے گئے جن کے دوران 25 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 ارکان سلمان اورملک اسرار‘کالعدم تنظیم داعش کے 2 ارکان شیر زمان‘ اور شیر محمد شامل ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف راولپنڈی‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ اورگوجرانوالہ میں 4 ایف آئی آرز درج کروا کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کے 25 آپریشن‘ کالعدم تنظیموں کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار
May 15, 2023