پارلیمنٹ کا مشترکہ اور  قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد(نامہ نگار )قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہونگے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر صبح 10 بجے جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاسو ں کی صدارت کریں گے۔ قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا 14نکاتی جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی اور موجودہ صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن