ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور شیرپا ما¶نٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی

May 15, 2023

لاہور‘ اسلام آباد‘کھٹمنڈو (سپورٹس رپورٹر+خبر نگار خصوصی ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ما¶نٹ ایورسٹ سر کر لیا۔ نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔ پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8,849میٹر بلند چوٹی کوگزشتہ صبح آٹھ بج کر 2منٹ پر سر کیا۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایوریسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئی۔ وہ 8ہزار میٹر سے بلند 5چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کیا۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کی ہے۔ ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا ماو¿نٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کر دیا۔ ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ساجد سدپارہ اناپورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ نائلہ کیانی ایک اچھی باکسر بھی ہیں۔اے پی پی کے مطابق نیپال کے پاسنگ داوا شیرپا 26 مرتبہ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے دوسرے کوہ پیما بن گئے۔ برطانوی خبررساں ادارے نے نیپالی محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پاسنگ داوا جو کہ ایک گائیڈ ہیں۔ ہنگری کے ایک کلائنٹ کے ساتھ مونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد واپس آ رہے ہیں اور 26ویں مرتبہ ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے دنیا کے دوسرے شخص بن گئے ہیں۔ وہ کوہ پیمائی کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور بنیادی طور پر پہاڑوں میں غیر ملکی گاہکوں کی رہنمائی کر کے روزی کماتے ہیں۔ نیپال نے اس سال ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے کے خواہشمند غیر ملکی کوہ پیماﺅں کے لیے467 اجازت نامے جاری کیے ہیں۔خبرنگارخصوصی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائلہ کیانی کی ماو¿نٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوہ پیمائی کے شوق اور کریڈٹ پر حیرت انگیز کامیابیوں کے ذریعے نائلہ کیانی نے اس تصور کو تقویت بخشی ہے کہ ہماری خواتین کچھ بھی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 



مزیدخبریں