حملہ آوروں کیخلاف ایکشن لیا جائے ، فوج سے یکجہتی کیلئے پرسوں ریلی نکالیں گے ، شجاعت 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 17مئی سہہ پہر تین بجے مسلم لیگ ہاو¿س سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری سرور نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو،، جناح ہاو¿س اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ آور ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو، جناح ہاو¿س اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ کیا۔ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس گھناﺅنے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈروں نے پہلی بار پاکستاں کی تاریخ میں اپنے ورکرز کو آرمی کی تنصیبات پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دی ا ور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا کہا۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ اور آرمی پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں، ان واقعات سے پاکستان کی دنیا بھر میں بھی جگ ہنسائی ہوئی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا گھناو¿نا کام کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن