گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انجمن تاجران کسیرا بازار اور زری مارکیٹ کا اجلاس مےں نئی کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا،نومنتخب صدر چوہدری شبیر مہر اور جنرل سیکرٹری ثمر منیر نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں تاجر برادری نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے یہ بھی خدمت خلق کرنے والے لوگوں کا گروپ ہوتا ہے،تاجروں کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے مگر اسکے لئے ہر تاجر کو بھی کھلے دل سے موجودہ رجیم کو سپورٹ کرنا ہو گی ، کچھ محکمانہ خوف اور ٹاوٹون کا بازاروں میں داخلہ دور ہٹانے کے اقدامات بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اس موقع پر سرپرست حاجی اختر،نائب صدر شاہد ندیم،جوائنٹ سیکرٹری منیب شہزاد،فنانس سیکرٹری محمد ارشدجاویدسیکرٹر ی اطلاعات صغیر احمد کے علاوہ انجمن تاجران کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔