گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اور ناظمہ ضلع گوجرانوالہ تہمینہ عارف نے غزہ پر غاصب اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی درندگی سے معصوم فلسطینیوں بالخصوص بڑی تعداد میں بچوں کی مظلومانہ شہادت نے ہر دردمند دل کو زخمی کردیا ہے، اس سانحے پر عالمی برادری کی خاموشی ان کی منافقت کو بے نقاب کررہی ہے۔ جانوروں کے حقوق کی پامالی پر چیخ اٹھنے والی این جی اوز اور بین الاقوامی ہیومن رائٹس ادارے اسرائیلی درندگی کو مکمل نظر انداز کر کے ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے غاصب صہیونی فوج سے برسر پیکار جذبہ حریت سے سرشار فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا پوری دنیا کے مسلمان بالخصوص پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ مسلم حکمرانوں کی ایمانی غیرت کا تقاضہ ہے کہ قبلہ اول کو صیہونی پنجہ استبداد سے چھڑانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
اسرائیلی درندگی نے ہر درد مند دل کو زخمی کردیا ہے:دردانہ صدیقی
May 15, 2023