گوجرانوالہ:آرپی او آفس مےں ڈےپارٹمنٹل پروموشن کمےٹی کا اجلاس


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولےس آفےسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی زےر قےادت آرپی او آفس مےں ڈےپارٹمنٹل پروموشن کمےٹی کا اجلاس ہوا جس مےں ہیڈ کانسٹیلز کواے ایس آئی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دےنے پر غور کےا گےا ۔کمیٹی میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کے سمیت ریجن بھر کے ڈی پی او ز بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوئے۔کمےٹی کے ممبران نے ملازمےن کے سروس رےکارڈکی چھا ن بےن ، کردار ، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 43ہیڈ کانسٹیبلز کواے ایس آئیز کے عہدہ پر جبکہ43 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہےں مبارک باد دی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفےسرڈاکٹر حیدر اشرف نے ترقی پانے والے افسران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کا اےک اہم حصہ ہےں ۔ ترقی ےاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ دارےوں کا بوجھ بڑھ گےا ہے اور انہےں ےقےن ہے کہ وہ ان ذمہ دارےوں کو احسن طرےقے سے نبھائےں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہےں سمجھےں گے۔آر پی او نے ہدایت کی کہ فرائض کی بجا آوری مےں خوف خدا کا عنصر شامل کرےں۔

ای پیپر دی نیشن