حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیاز علی بیگ اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوار ڈ نیشن اشفاق احمد نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ایڈیشنل دپتی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ایم سی امتیاز علی بیگ نے گوجرانوالہ رور ،ساگر روڑ،جناح چوک ،کسوکی روڑ،جلاپور روڑ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ایم سی سٹاف کو ہدایت کی کہ شہر کی گلیوں ،محلوں اور مین شاہراﺅں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کیا جائے اور جن علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر بھی پرے ہیں وہ ضرور اٹھائے جائیں علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوار ڈ نیشن اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں اور شجر کاری کا جائہ لیا۔