ملکی بقاءکیلئے مضبوط عسکری کا ہونا نہایت ضروری ہے :فلک شیر

May 15, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء کیلئے مضبوط عسکری قوت کا ہونا نہایت ضروری ہے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور ریاست پاکستان کی تنصیبات کو احتجاج کے نام پر نشانہ بنانے والے انجانے میں غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں پاک فوج پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی مخافظ ہے جو جان کی قربانیاں دیے کر اپنا فرض ادا کر رہی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز جلاو¿ گھیراو¿ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اقتدار کی ہوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھا کر پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی سازش کا حصہ بنے جن سے آہنی ہاتھوں نمٹا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں