تحریک انصاف کا جلاﺅ گھیراﺅ کرنے کا مقصد سول وار کروانا ہے:سجاد حسین

May 15, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 141کے امیدوار و کنوینئر پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے پر تشدد واقعات اور گھیراو¿ جلاو¿ نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد سول وار کروانا ہے پورے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو ریلیف دیا جارہا ہے جو عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا گاڑیاں جلائی گئیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ۔

مزیدخبریں