شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنماءمیاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے اس پر فوری پابندی لگنی چاہئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جس طرح فوجی اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اداروں کیخلاف نفرت پھیلائی اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے: میاں خالد محمود
May 15, 2023