شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان تلاشی دیں گھبراتے کیوں ہیں تین دفعہ بے نظیر بھٹو،یوسف رضا گیلانی،ذوالفقار علی بھٹو و دیگر سیاسی قائدین نے بھی گرفتاریاں دیں ۔ملک میں لا اینڈ آڈر کی قائم رہا مگر جس طرح پی ٹی آئی نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں وہ ناقابل معافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ عمران خان کیسا پاکستان چاہتے ہیں پی ٹی آئی پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھنا چاہتی ہے بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پرآصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر حقیقی محب وطن لیڈر ہونے کا ثبوت دیا اور آج بھی پارٹی قیادت عدالتوں میں بے نظیر قتل کیس لڑ رہی ہے جو ہماری آئین پسندی و جمہوری سوچ کی کھلی عکاسی ہے۔
عمران خان تلاشی دیں گھبراتے کیوں ہیں : منیر قمر واہگہ
May 15, 2023