فاروق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر عمران ہاشمی نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے چودہ سال جبکہ فریال تالپورنے عیدکے روز قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیںلیکن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہمیشہ پر امن احتجاج کرکے آئینی جمہوری و بنیادی حق استعمال کیا، آصف علی زرداری نے ملک وقوم کی خاطر جیل کاٹی اور تمام مشکلات و مصیبتیں برداشت کیں ان خیالات کااظہارانہوںنے عمرہ ادائیگی کے بعد ڈ ی پی سی کے صدر عظیم نوشاہی ،وائس چیئرمین محمد شفیق بزمی ،ماجد علی گیلانی سمیت دیگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔