فاروق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر عمران ہاشمی نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے چودہ سال جبکہ فریال تالپورنے عیدکے روز قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیںلیکن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہمیشہ پر امن احتجاج کرکے آئینی جمہوری و بنیادی حق استعمال کیا، آصف علی زرداری نے ملک وقوم کی خاطر جیل کاٹی اور تمام مشکلات و مصیبتیں برداشت کیں ان خیالات کااظہارانہوںنے عمرہ ادائیگی کے بعد ڈ ی پی سی کے صدر عظیم نوشاہی ،وائس چیئرمین محمد شفیق بزمی ،ماجد علی گیلانی سمیت دیگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کبھی بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا:عمران ہاشمی
May 15, 2023