شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہوا ہے اور تنخواہ دار طبقہ شدید مسائل سے دوچار ہے حکومت مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا فوری اقدام اٹھائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ ایک طرف حکومت آئے روز مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا الٹا دی گئی مراعات بھی واپس لی جارہی ہیں جو سرکاری ملازمین کا کھلا استحصال ہے۔