قوم آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کی مکمل تائید کر تی ہے : انجمن تاجران شیخوپورہ 

May 15, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے عہدیداران و رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کی مکمل تائید کر تی ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن اداروں میں لوٹ مار کرنا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت اور جرم ہے جوکسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پا کستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کاراس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جبکہ اس وطن کے باو فا بیٹے مادر وطن کے خلاف ایسی کو ئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بد ترین پر تشدد مظاہرے کئے گئے جوکسی بھی طر ح ملک کے مفاد میں نہیں۔

مزیدخبریں