شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امید وار حلقہ پی پی 140 چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کی مکمل تائید کر تی ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن اداروں میں لوٹ مار کرنا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت اور جرم ہے جوکسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پا کستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کاراس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جبکہ اس وطن کے باو فا بیٹے مادر وطن کے خلاف ایسی کو ئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔
سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے: طارق محمود گجر
May 15, 2023