انصاف کا دوہرا معیارملک و جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے:عرفان الحسن 

May 15, 2023

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ انصاف کا دوہرا معیارملک و جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، انتشار پھیلانے اور سرکاری و نجی املاک کو جلانے و قیمتی اشیاچرانے میں ملوث پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، سپریم کورٹ کا گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینا اور عمران خان کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنا افسوسناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں