پی ڈی ایم سپریم کورٹ پر دباو¿ ڈالنے کےلئے احتجاج کر رہی ہے©: ارشد ہاشمی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پیر سید ارشد ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم توہین عدالت کے خوف سے سپریم کورٹ پہ دباو¿ ڈالنے کے لئے احتجاج ڈرامہ کر رہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید کی قیادت میں حافظ احتشام علی اعوان ایڈووکیٹ، سید محمد علی شاہ اور وحید خان بنگش پر مشتمل وفد نے پارٹی کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اس موقع پر پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کیا پوری دنیا میں حکومتِ وقت کی طرف سے اپنی ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف احتجاج کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...