لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سےنئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ایک جماعت کی یہ کوشش ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا جائے اور وہ جماعت اس مقصد کیلئے تمام تر حدوں کو کراس کر چکی ہے۔ ایسی انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والی جماعت پر تو فی الفور پابندی لگا دینی چاہیے۔شر پسند جنہوں نے قومی اداروں کی تنصیبات کو جلایااور معزز افسران کے
گھروں کو بھی جلایا ہے۔ ان کو تو نشان عبرت بنا دینا چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کا خیال تک نہ آئے۔
قومی اداروں کی تنصیبات ،افسروں کے گھروں کو جلانے والوں کونشان عبرت بنایا جائے:اشرف بھٹی
May 15, 2023