لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے عمران خان کو اب تک ملنے والے عدالتی ریلیف کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ماضی میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔اس نے اسلام آباد پر چڑھائی کی،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ خاتون جج کو دھمکایا،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ اس نے آئین کو معطل کیا۔ نتیجہ فورا ضمانت ہو گئی۔ مالم جبہ کرپشن کیس،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ بی آر ٹی کرپشن کیس،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ پولیس پر تشدد کیا،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ توشہ خانہ چوری کیس،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ فوجی تنصیبات حملہ کیا گیا،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔ ملک میں جلاو گھیراو کیا گیا،نتیجہ فوراً ضمانت ہو گئی۔انصاف کے منصب پر بیٹھا شخص ایک مجرم کو دوبارہ مسلط کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگارہا ہے اور اس کو دھڑا دھڑ ضمانتیں دے رہا ہے۔ ایسے نظام کے خلاف پر امن احتجاج تو بنتا ہے۔
عمران خان کو ملنے والے عدالتی ریلیف پروائٹ پیپر جاری
May 15, 2023