لاہور(نیوز رپورٹر) سندر بزنس پارک کی کامیاب پری لانچ تقریب، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، صوبائی وزیر ایس ایم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ منصوبے کو ملکی ترقی ، کاروباری اور صنعتی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں سندر بزنس پارک کی پری لانچ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت صنعتکاروں اور کاروباری سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکا نے منصوبے کو ملکی ترقی اور صنعتی شعبے کیلئے ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیا ۔ بزنس پارک کے ڈائریکٹر فیصل حیات کا کہنا ہے کہ سندر بزنس پارک اپنی نوعیت کا نیا اور منفرد منصوبہ ہے جہاں صنعتکاروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ جس سے نہ صرف صنعتکاروں کو آسانی ہو گی بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ چوہدری سالک حسین نے انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پرتشدد واقعات سے صرف اور صرف پاکستان کی بدنامی ہوئی ، ہم چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ ساٹ چوہدری سالک حسین منصوبے کے سی ای او محمد عابد نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندر انڈسٹریل پارک مستقبل میں صنعتی شعبے کیلئے ایک لینڈ مارک اور کمرشل حب بنے گا ۔